Hindusthan Samachar
Banner 2 बुधवार, सितम्बर 26, 2018 | समय 08:18 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

کرناٹک اسیمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کو لیکرمطمئن ہے بی جے پی:جاوڈیکر

By HindusthanSamachar | Publish Date: May 18 2018 3:50PM
کرناٹک اسیمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کو لیکرمطمئن ہے بی جے پی:جاوڈیکر
نئی دہلی،18مئی(ہ س)بھارتی جنتا جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر برائے انسانی ترقی وسائل پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ پارٹی کرناٹک اسیمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کو لیکر مطمئن ہے۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ یدییورپا سرکار کو ہفتہ کی شام4 بجے اسیمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت پر ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے جاوڈیکر نے ٹویٹ کر کہا کہ بی جے پی اسیمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کو لیکر پوری طرح مطمئن ہے۔ پارٹی اسیمبلی کے فلور پر اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب رہےگی۔ قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں گورنر نے گزشتہ جمعرات کو بی ایس یدییورپا کو وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف دلایااور انہیں اسیمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لئے 15دن کا وقت دیاتھا۔کانگریس اور جنتا دل (سیکولر)نے گورنر کے اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیا جسکے بعد عدالت نے وزیر اعلی سے کہاکہ وہ ہفتہ کو اکثریت ثابت کریں۔کانگریس اور جنتا دل (سیکولر ) نے بی جے پی پر جوڑ توڑ کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ ہندوستھان سماچار۔جمیل انصاری
image