Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, जुलाई 22, 2018 | समय 12:33 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

کرناٹک: بی جے پی کی جانب سے لسٹ سپریم کورٹ میں سونپی گئی ہے اس میں ممبران اسمبلی کا نام نہیں

By HindusthanSamachar | Publish Date: May 18 2018 1:05PM
کرناٹک: بی جے پی کی جانب سے لسٹ سپریم کورٹ میں سونپی گئی ہے اس میں ممبران اسمبلی کا نام نہیں
نئی دہلی ،18مئی(ہ س)۔ کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے ممبر اسمبلی آر اشوک نے سپریم کورٹ میں دخل کی عرضی دائر کی ہے ۔ ان کی طرف سے مکل روہتگی پیش ہوئے ۔ آر اشوک نے گورنر کے ذریعہ بی جے پی کو سرکار بنانے کی دعوت دینے کی حمایت کرتے ہوئے عرضی دائر کی ہے ۔ بی جے پی کی جانب سے جو لسٹ سپریم کورٹ میں سونپی گئی ہے اس میں ممبران اسمبلی کا نام نہیں ہے ۔ اس پر کورٹ نے مکل روہتگی سے پوچاھ کہ اس لیٹر میں حمایت دے رہے ممبران اسمبلی کا نام کیوں نہیں ہے ۔ جسٹس اے کے سیکری نے کہا کہ ایک طرف کانگریس جے ڈی ایس نے اکثریت کا اندازہ والا لیٹر گورنر کو سونپا اور دوسری طرف بی جے پی نے کہا کہ ہمارے پاس حمایت ہے ۔ ایسے میں گورنر کس بنیاد پر انہیں مان رہے ہیں کہ ان کے پا س اکثریت ہے ۔ اس پر روہتگی نے کہا کہ گورنر کے پاس صوابدید ہے ۔ انہیں یہ دیکھنا ہے کہ کون مستقل سرکار بنا سکتا ہے ۔ ہندوستھان سماچار_رادھا رمن _عطا
image