Hindusthan Samachar
Banner 2 बुधवार, सितम्बर 26, 2018 | समय 07:55 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

چین نے امریکہ سے تجارتی رشتے سدھارنے کے دیئے اشارے

By HindusthanSamachar | Publish Date: May 18 2018 1:06PM
چین نے امریکہ سے تجارتی رشتے سدھارنے کے دیئے اشارے
واشنگٹن،18مئی(ہ س)۔ چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے جمعرات کو امریکی عہدیداروں سے بات چیت کر کے تجارتی رشتوں میں آئی کڑواہٹ کو ختم کئے جانے کے اشارے دیئے ہیں ۔ چین کے صدر شی جنپنگ کے خصوصی اقتصادی صلاح کار لیو ہی نے دو سو ارب ڈالر کے امریکی پیداوار جیسے سویا بین،قدرتی گیس اور سیمی کنڈکٹر وغیرہ لئے جانے کا بھروسہ دلایا ہے ۔ امریکی اقتصادیات کے ماہرین کو چین کے ان وعدوں پر بھروسہ نہیں ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ چین یہ پیداوار امریکہ سے لیتا ہے تو کیا وہ ان ممالک ،خاص طور پر برازیل کو ناراض کرنا چاہے گا جن سے و ہ برسوں سے مال لیتا آ رہا ہے۔امریکہ اور چین کے درمیان 375ارب ڈالر کا کاروبار ہے جسمیں امریکہ کو تجارتی عدم توازن کے سبب دو سو ڈالر کا نقصان ہو رہاہے ۔ اس تجارتی نقصان کو پورا کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا یہ دوسرا دور ہے ۔ اس سے پہلے مئی کے شروع میں امریکہ کے کامرس کے وزیر ولبر راس کی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد چین کے دورے پر ہو آیا ہے ۔ چینی نمائندہ وفد نے چینی موبائل اور نشریات کی کمپنی زیڈ ٹی ای پر لگائے پابندیوں کو ہٹاے جانے اور اس کمپنی کے پیدواری کام میں استعمال ہونے والے آلات کو جلد سے جلد دستیاب کرائے جانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ہندوستھان سماچار_رادھا رمن _عطا
image