Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, जुलाई 21, 2018 | समय 13:23 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

اسکول بس اور کار میں تصادم:درجنوں اساتذہ و طلبہ زخمی

By HindusthanSamachar | Publish Date: May 18 2018 1:06PM
اسکول بس اور کار میں تصادم:درجنوں اساتذہ و طلبہ زخمی
علی گڑھ،18مئی(ہ س)۔ اتر پردیش کے علی گڑھ ضلع میں جمعہ کو دہلی پبلک اسکول کی ایک بس اور کار میں دردناک حادثہ ہوا ہے ۔اس حادثے میں بس میں سوار تقریباً ایک درجن اساتذہ اور طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔یہ حادثہ علی گڑھ کے آگرہ روڈ کے پاس ہو اہے ۔جمعہ کی صبح دہلی پبلک اسکول کیبس روزانہ کی طرح بچوں کو لے کر اسکول جا رہی تھی ۔ اسی دوران دوسری طرف سے آ رہیکار میں سیدھی ٹکر ہو گئی ۔ حادثہ زبر دست تھا اور اس میں بس میں سوار ایک درجن اساتذرہ و طلبہ زخمی ہو گئے ۔سڑک حادثے کے بعد علاقے میں افرا تفری کاماحول پیدا ہو گیا۔اطلاع پاکر موقع پرپہنچی مقامی پولس نے فوری طور سے تمام زخمی طلبہ و اساتذہ کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ہے ۔ ان میں سے پانچ لوگوں کی حالت سنگین ہے ۔ ایس ایس پی علی گڑھ اجے کمار شاہنی کاکہنا ہے کہ جانچ میں ابھی تک یہ پتہ چلا ہے کہ کار اور بس میں ٹکر ہوئی ہے ۔ ا سکے بعد کار ڈرائیور فرار ہو گیاہے ۔ کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواہے اور جو زخمی تھے انہیں بھی ابتدائی علاج کرانے کے بعد گھر بھیج دیاہے ۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے ملی تحریر کی بنیاد پر معاملے کی جانچکی جارہی ہے۔ ہندوستھان سماچار_عطا
image