Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, जुलाई 21, 2018 | समय 13:07 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

الیکشن میں شکست کے بعد بی جے پی امیدوار نے کی خود کشی

By HindusthanSamachar | Publish Date: May 18 2018 1:06PM
الیکشن میں شکست کے بعد بی جے پی امیدوار نے کی خود کشی
پاتھرپرتیما(جنوب24پرگنہ)،18مئی(ہ س)۔ پنچایت الیکشن میں اپنی شکست برداشت نہ کر پانے کے سبب ایک بی جے پی امیدوار نے زہر کھاکر خود کشی کرلی۔ مرنے والے کا نام سادھنا سامنت ہے ۔ جمعرات کی رات حادثہ جنوبی 24پرگنہ کے پاتھر پرتیم کے دگمبر پور گرام پنچایت علاقے کا ہے ۔ اطلاع کے مطابق مرنے والا سادھنا 13نمبر سنسد کے بوتھ نمبر54سے بی جے پی امیدوار تھیں ۔ وہ الیکشن میں اپنی ساس سجاتا سامنت سے ہار گئی۔ سجاتا اس بوتھ سے ترنمول امیدوار تھیں۔ الیکشن کے نتیجے آنے کے بعد سے سادھنا کافی کشیدگی میں تھی۔ آخر میں الیکشن میں اپنی شکست سے دلبرداشتہ تھیںاور بے عزتی محسوس کر رہی تھیںجس کے سبب انہوں نے زہر کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ اہل خانہ کے لوگوں نے انہیں شدید حالت میں فوری طور پر گدا متھراہیلتھ سینٹر پہنچایا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ ہندوستھان سماچار_آشوتوش_ عطا
image