Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, जुलाई 21, 2018 | समय 12:53 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ترنمول کے وجے جلوس پر حملہ

By HindusthanSamachar | Publish Date: May 18 2018 12:29PM
ترنمول کے وجے جلوس پر حملہ
کلپی(جنوبی پرگنہ)،18مئی(ہ س)۔ ریاست میں ہوئے پنچایت الیکشن میں جیت کے بعد ترنمول کانگریس کی جانب سے عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے نکالے گئے وجے جلوس پر سی پی ایم حامیوں کے ذریعہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اس دوران چار ترنمول کارکنان زخمی ہو گئے۔واقعہ جمعرات کی دیر رات جنوبی 24پرگنہ کے کلپی تھانہ کے تحت رام کرشن پور گرام پنچایت کے علی پاڑہ میں پیش آیا۔ زخمیوں کو ڈائمنڈ ہاربر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ واقعہ کو لے کر علاقے میں بڑے پیمانے پر کشیدگی ہے ۔ حالات کو سنبھالنے کے لئے پولس علاقے میں گشت لگا رہی ہے ۔ ہندوستھان سماچار_آشوتوش _عطا
image