Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 09:51 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

کنہیا نے وزیراعظم اور گری راج سنگھ نے کانگریس پر حملہ بولا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 9:23PM
کنہیا نے وزیراعظم اور گری راج سنگھ نے کانگریس پر حملہ بولا
بیگو سرائے، 17 اپریل (ہ س)۔ ملک بھر میںسرخیوں میں رہنے والے بیگو سرائے لوک سبھا حلقہ کے بی جے پی امیدوار گری راج سنگھ اور سی پی آئی امیدوار کنہیا کمار مسلسل مخالفین پر حملہ کرنے میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔تشہیری مہم کے دوران دونوں کے درمیان تو لفظی جنگ چلتے ہی ہیں، ٹوئٹر پر بھی دونوں رہنما کافی سرگرم ہیں۔ بدھ کو کنہیا کمار سرکاری کمپنیوں میں ہو رہے نقصانات کے لئے براہ راست طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کنہیا نے ٹویٹ کیا کہ ’ایئر انڈیا، بی ایس این ایل،ایچ اے ایل کے بعد اب بھارتی محکمہ ڈاک کی بھی حالت خراب ہو گئی ہے اور اس کو 15000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ملک کویوں ہی نقصان نہیں ہو رہا، چوکیدار صاحب نے اس کے لئے ہر روز 20 گھنٹے کام کیا ہے وہ بھی بغیر کوئی چھٹی لئے۔ وہیں گری راج سنگھ نے راہل گاندھی پر پاکستان کے لئے کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ گری راج سنگھ نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’سدھو کا بیان اور کیرالہ میں نامزدگی کا منظر ایک بات صاف -صاف کہتے ہیں کہ راہل گاندھی پاکستان کے ایجنڈے پر بھارت میں کام کر رہے ہیں۔یہ نئے جناح کا پروجیکٹ ہندوستان میں نہیں چلے گا۔ عوام ایک ہو ں گے اور پاکستانی ایجنڈے کو فیل کریں گے۔ بتا دیں کہ بیگوسرائے لوک سبھا علاقے میں چوتھا مرحلے کے تحت 29 اپریل کو پولنگ ہونا ہے۔ یہاں دس امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن میں سے تین اہم امیدوار گری راج سنگھ، کنہیا کمار اور تنویر حسن کے درمیان سہ رخی جدوجہد چل رہا ہے۔ اس میں سے گری راج سنگھ اور کنہیا کمار خود اور ان کے حامی ٹوئٹ، فیس بک اور وہاٹس اےپ پر کافی سرگرمی سے مصروف ہیں۔ تنویر حسن اور ان کے حامی اس معاملے میں پیچھے چل رہے ہیں اور وہ لوگ سوشل میڈیا سے زیادہ توجہ علاقے پر دے رہے ہیں۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image