Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, अप्रैल 19, 2019 | समय 21:56 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ہزاری باغ سے گوپال ساہو کو امیدوار بنانے پر کانگریس کارکنوں نے ظاہر کی ناراضگی،ریاستی صدر ڈاکٹر اجے ناراض

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 9:23PM
ہزاری باغ سے گوپال ساہو کو امیدوار بنانے پر کانگریس کارکنوں نے ظاہر کی ناراضگی،ریاستی صدر ڈاکٹر اجے ناراض
رام گڑھ، 17 اپریل (ہ س)۔ ہزاری باغ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس نے گوپال ساہو کو اپنا امیدوار بنایا ہے، پر یہ رام گڑھ میں کانگریسیوں کو ناگوار گزرا۔ اس سے ناراض کانگریس کارکنوں نے احتجاج تو جھارکھنڈ کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر اجے کمار بھڑک اٹھے۔ بدھ کو رام گڑھ کے ہوٹل ٹریٹ میں کانگریس ریاستی صدر ڈاکٹر اجے کمار نے ہزاری باغ لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار گوپال ساہو کی جیت کی حکمت عملی بنانے کے لئے ضلع کے تمام کانگریسیوں کی میٹنگ بلائی تھی۔ اس اجلاس میں بھی پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں نے جب گوپال ساہو کو امیدوار بنانے کے خلاف ناراضگی ظاہر کی تو ریاستی صدر ڈاکٹر اجے کمار بھڑک اٹھے اور چلانے لگے۔ وہ کانگریسیوں کی اس رویہ سے عوام کے درمیان ہو رہی بدنامی کی دہائی دی اور کہا، آپ چاہتے ہیں کیا کہ بی جے پی جیت جائے۔ کسی کو بھی پارٹی کی فکر نہیں ہے۔ تمام بدنام کرنے میں ہی لگے ہیں۔ ریاستی صدر نے جب بدنامی کی بات چھیڑی، تو پارٹی کے پسندیدہ لیڈر نے بھی ان کی ہاں میں ہاں ملایا، لیکن ایک کارکن نے طنزیہ لہجے میں ریاستی صدر کو بھی کہا کہ بدنام تو ہو ہی رہے ہیں سر۔ بعد میں ڈاکٹر اجے کی نظر میڈیا والوں اور ان کے کیمرے پر پڑی تو انہوں نے اپنے غصے کو قابو میں کیا اور پارٹی کارکنوں سے سمجھانے کے انداز میں بات کرنے لگے۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image