Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 07:53 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

کشمیر شاہراہ پر بدسول ٹریفک کی نقل وحمل پر پابندی نہیں

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 9:19PM
کشمیر شاہراہ پر بدسول ٹریفک کی نقل وحمل پر پابندی نہیں
سری نگر،17اپریل( ہ س)۔ وادی کشمیر کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر بدھ کے روز سول ٹریفک کی نقل وحمل پر کوئی پابندی عائد نہیں رہی اور گاڑیوں کو جموں سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔محکمہ ٹریفک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ”متعلقہ نوڈل ایجنسی یعنی سی آر پی ایف نے ہمیں بذریعہ ٹیلی فون مطلع کیا کہ 17 اپریل 2019 کو شاہراہ پر کسی بھی فوجی کانوائے کی آمد ورفت نہیں ہے لہذا پہلے جاری کیے گئے ٹریفک شیڈول میں ترمیم کی جاتی ہے اور بدھ کو شاہراہ پر ٹریفک حسب معمول چلے گا۔“ واضح رہے کہ حکام نے قومی شاہراہ پر سول ٹریفک کی نقل وحمل پر ہفتے میں دو دن اتوار اور بدھ کو پابندی عائد کر رکھی ہے اس دوران شاہراہ پر صرف فوجی قافلوں کو چلنے کی اجازت ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز گاڑیوں کو جموں سے سری نگر روانہ ہونے کی اجازت دی گئی مخالف سمت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ادھر سی آر پی ایف نے شاہراہ پر سول ٹریفک کی نقل وحمل پر پابندی کے دوران ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کی موت واقع ہونے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کو ملک کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ جو اہلیان وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے، پر حکومت کی طرف سے سیول ٹریفک کی نقل وحمل پر ہفتے میں دو روزہ پابندی پر وادی کے تمام سیاسی، مزاحمتی، سماجی و تجارتی تنظیموں نے صدائے احتجاج بلند کیا ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image