Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, अप्रैल 22, 2019 | समय 17:29 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

آگ لگنے سے کسان کے گنےّ کی پانچ بیگھے فصل جل کر راکھ

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 9:21PM
آگ لگنے سے کسان کے گنےّ کی پانچ بیگھے فصل جل کر راکھ
دیوبند، 17 اپریل (ہ س) ۔ علاقہ کے موضع بھائیلہ کلاں میں مشتبہ حالات میں آگ لگنے سے کسان کے گنےّ کی پانچ بیگھے فصل جل کر راکھ ہوگئی، متاثرہ نے پولیس سے کارروائی کی مانگ کی ہے۔ گاو¿ں بھائیلہ کلاں کے باشندہ رام رام کمار ولد نقل سنگھ کا گاو¿ں میں ہی گنےّ کا کھیت ہے، پیر کی دیر شام اچانک ایکھ میں آگ لگ گئی ،دیکھتے ہی دیکھتے گنےّ کی فصل جلنے لگی، آس پاس کے کھیتوں میں کام کررہے کسانوں نے آگ لگنے کی اطلاع رام کمار کو دی،کسانوں نے ریت و پانی وغیرہ کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن تب تک گنےّ کی فصل جل چکی تھی۔ متاثرہ رام کمار نے بتایاکہ آگ لگنے کی وجہ سے اس کی پانچ بیگھہ گنےّ کی تیار فصل جل گئی،اس نے بتایاکہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا،فصل جلنے سے اسکو بھاری معاشی نقصان ہواہے، متاثرہ نے کوتوالی میں تحریر دے کر کارروائی کی مانگ کی ہے، گاو¿ں کے کسانوں کے کسانوں نے متاثرہ کسان کو معاوضہ دیئے جانے کی کانگ کی ہے۔ ہندوستھان سماچار#فہیم صدیقی
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image