Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, अप्रैल 19, 2019 | समय 22:10 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

گرمی کے موسم میں مشہور شربت روح افزا بازار سے غائب

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 9:22PM
گرمی کے موسم میں مشہور شربت روح افزا بازار سے غائب
نئی دہلی،17اپریل (ہ س)۔ گرمی کے موسم میں ہر ایک گھر میں موجود رہنے والا مشہور شربت روح افزا بازار سے غائب ہو گیا ہے۔ شدید گرمی سے راحت دلانے والے اس شربت کو لوگوں کے ذریعہ بازار میں تلاش کیا جا رہا ہے مگر یہ شربت لوگوں کے ہاتھ نہیں لگ رہا ہے گرمی کے موسم میں لوگوں کو اپنی پیاس کو دور کرنے میں دقت پیش آرہی ہے۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اسے بنانے والی کمپنی ہمدرد کے مالکان کے درمیان اختلاف کی وجہ سے روح افزا کے پروڈکشن پر اثر پڑا ہے۔ حالانکہ کمپنی کا کچھ اور ہی کہنا ہے۔ برسوں سے روح افزا گرمیوں میں ہمارا پسندیدہ شربت رہا ہے۔ مگر اس بار بازار میں جب لوگ روح افزا خریدنے پہنچ رہے ہیں تو انہیں خالی ہاتھ واپس آنا پڑ رہا ہے۔ خود دکاندار روح افزا کے اسٹاک پر کمپنی کے طرف سے نہیں آ پانے کی بات کر رہے ہیں۔ سال 1906 میںحکیم حافظ عبدالماجد نے روح افزا کو دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ اب اس کی کمان ان کے پوتوں کے ہاتھوں میں ہے۔ ہندوستان کے علاوہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی روح افزا کافی مقبول ہے۔ خبر یہ آ رہی ہے کہ جائیداد تنازعہ کی وجہ سے روح افزا کا پروڈکشن رک گیا ہے۔ حالانکہ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کو بند کرنا پڑا ہے اورجلد ہی پھر سے بازار میں اسکی سپلائی شروع ہو جائے گی۔ حالانکہ کمپنی کے مالکان نے آپس میں کسی بھی تنازعہ سے انکار کیا۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image