Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 10:34 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

الفلاح فرنٹ نے دفعہ 341 پر لگی مذہبی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 9:22PM
الفلاح فرنٹ نے دفعہ 341 پر لگی مذہبی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا
نئی دہلی،17اپریل(ہ س)۔ الفلاح فرنٹ نے دفعہ 341 پر لگی مذہبی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے کہا کہ ایک سیکولر ملک میں اس طرح کی پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین وطن عزیز کے تمام شہریوں کو برابری کے حقوق دیتا ہے۔اس لئےاس طرح کی پابندی آئین کے سراسر خلاف ہے۔انہوں مانگ کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی منشور میں دفعہ 341 پر لگی مزہبی پابندی ہٹانےکا وعدہ کریں۔ذاکر حسین نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلم عوام تمام سیاسی جماعتوں سے دفعہ 341 پر لگی مزہبی پابندی ہٹانے کی مانگ کریں اور ان سے اس پابندی کے متعلق سوال پوچھیں۔واضح ریے کہ 10 اگست 1950 میں پنڈت جواہر لعل نہرہ نے دفعہ 341 پر مذہبی پابندی لگا کر مسلمانوں کو ریزرویشن سے محروم کر دیا تھا۔اس مسئلے کو لیکر یونائٹیڈ مسلم مورچہ،راشڑیہ علماءکونسل اور الفلاح فرنٹ اپنا احتجاج درج کراتی رہی ہیں۔10 اگست 1950 میں پنڈت نہرو نے دفعہ 341 پر مذ ہبی پابندی لگا کر مسلما نوں کو ریزرویشن سے محروم کر دیا پھر 1959 میں مسلمانوں کو ہندو بنانے کیلئے یہ قانون بنایا کہ جو مسلمان کبھی ہندو تھے دوبارہ ہندو پو جائیں تو ریزرویشن ملے گا۔اگر وہ اسلام پر ہی قائم رہتے ہیں تو انہیں ریزرویشن سے محروم رکھا جائے گا۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image