Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, अप्रैल 22, 2019 | समय 17:31 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

جامعہ حضرت فاطمہؓ میں کامیاب طلباءکو انعامات سے نوازا گیا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 9:22PM
جامعہ حضرت فاطمہؓ میں کامیاب طلباءکو انعامات سے نوازا گیا
دیوبند، 17 اپریل (ہ س) ۔ خانقاہ عالیہ قصبہ رائے پور کے قریب موضع عالم پورعمادپور میں واقع جامعہ حضرت فاطمہؓ میں طلبہ کے سالانہ امتحان کے نتائج کے موقع پر ممتاز نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباءکو انعامات سے نوازاگیا اور حفاظ کی دستار بندی عمل میں آئی، اسی مناسبت سے جامعہ کا سالانہ اجلاس عام منعقد کیاگیا۔ جس کا آغاز قاری محمد عبداللہ عزیزی کی تلاوت کلام پاک اور شاعر خوش الحان قاری محمد مستقیم کریمی کی نعت پاک سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض مفتی محمد اخلاق جگادھری نے انجام دیئے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمدواصل استاذ فیضان رحیمی مرزاپور نے کہا سماج میں پھیل رہی برائیوں کے خاتمہ کے لئے تعلیم کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ تعلیم ہی انسان کو انسان بناتی ہے۔ صدر جلسہ مولانا قاری محمد ایوب قاسمی نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت کو بیان کی اور کہاکہ تعلیم وہ ہتھیار ہے جس سے پوری دنیا کو فتح کیاجاسکتاہے، عصری تعلیم حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن ہماری بنیاد دینی تعلیم ہے وہ حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ مولانا سید محمد جعفر نے کہا کہ اس خیر امت کو چاہئے کہ وہ تعلیم کو ہی اپنامشن بنا لیں تاکہ تعلیم کے میدان میں یہ قوم ترقی کے منازل طے کر سکے۔قبل ازیں جامعہ میں زیر تعلیم ۳۶طلبہ وطالبات نے حفظ وناظرہ قرآن شریف مکمل کیا ،جنکی دستار بندی علماءکے ہاتھوں عمل میں آئی اور جامعہ کے سالانہ امتحان میں اول دوم سوم ،پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات اور جامعہ کے اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ آخر میں جامعہ کے سکریٹری مولانا محمد طیب قاسمی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔مہمان خصوصی کے طور پر مولانا محمد طاہر مظاہری شیخ الحدیث فیض ہدایت رحیمی رائے پور، مفتی مسعود عزیزی ندوی مرکزاحیاءالفکر الاسلامی مظفری، مولانا محمد شمعون مظاہری ، مولانا ظہور حسن قاسمی، الحاج منشی عتیق احمد خانقاہ رائے پور، مولانا ڈاکٹرعبدالمالک مغیثی، قاری محمد انعام ندوی ، ماسٹر غفران انجم، نصرت الاسلام ، قاری سعیدالزماں ،حافظ محمد غالب، قاری ذوالفقار، مولانا اطہر ایوبی، قاری حذیفہ ،قاری طارق عزیزی ،اشفاق عنبر ،قاری سفیان رحیمی، قاری فروز عالم، مولوی عثمان ایوبی، سلمان ایوبی، قاری عبدالصمد، ماسٹر مہتاب وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں علاقہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ ہندوستھان سماچار#فہیم صدیقی
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image