Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 07:57 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ایس ڈی ایم کے دفتر میں افیم کا درخت لگانے کا انکشاف، افسران میں کھلبلی

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 9:22PM
ایس ڈی ایم کے دفتر میں افیم کا درخت لگانے کا انکشاف، افسران میں کھلبلی
دیوبند، 17 اپریل (ہ س) ۔ ایس ڈی ایم دفتر کے احاطہ میں افیم کے پودھے لگائے جانے کاسنسنی خیز معاملہ روشنی میں آیاہے، احاطہ کے اندر لگے افیم کے پودھوں کی تصویر صحافیوں کے کیمرے میں قید ہونے سے افسران میں کھلبلی مچ گئی۔حالانکہ اس سلسلہ میں کوئی بھی افسر کچھ کہنے کو تیار نہیں ہے۔ آج دیوبند ایس ڈی ایم کے دفتر میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب کچھ اخبار نویسوں کی نظر احاطہ کے اندر الگ الگ جگہوں پر لگے افیم کے پودھوں پر گئی،جس کے بعد انہوں نے اس کو اپنے کیمرہ میں قید کرنا شروع کردیا، معاملہ کی اطلاع جیسے اعلیٰ افسران تک پہنچی تو انہوں نے آناً فاناً مزدوروں کو لگاکر افیم کے پودھوں کو ضائع کرانا شروع کردیا، صحافیوں کے سامنے افیم کے پودھے ضائع کررہے مزدور کاکہنا تھا کہ یہ پودھے سوکھے ہیں اسلئے ان کو ضائع کیا جارہاہے، یہ پودھے کس نے لگائے یہ پوچھے جانے پر مزدور نے بتایاکہ یہ پودھے سابقہ ایس ڈی ایم کے شوہر نے لگائے تھے، جن کا ٹرانسفر اب کہیں اور ہوچکاہے۔ وہیں مقامی افسران ایس ڈی ایم دفتر کے احاطہ میں لگائے گئے ممنوع پودھوں ک سلسلہ میں کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ہیں۔ ایس ڈی ایم راکیش کمار سے جب اس سلسلہ میںرابطہ کیاگیا تو بذریعہ فون ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ ملک میں بغیر لائسنس کے افیم کی کھیتی کرنا قانوناً جرم ہے، افیم کے انہیں پودھوں پر کٹ لگاکر دودھ کی طرح سے نکالا جاتاہے، جو سوکھنے کے بعد سفید پوڈر کی شکل لے لیتاہے، بین الاقوامی بازاروں میں اس کی قیمت کروڑوں روپیہ ہوتی ہے۔ ہندوستھان سماچار#فہیم صدیقی
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image