Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, अप्रैल 19, 2019 | समय 21:52 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

راہل گاندھی اور شرد پوار کو صرف انتخابات میں ہی یاد آتے ہیں کسان: امت شاہ

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 8:09PM
راہل گاندھی اور شرد پوار کو صرف انتخابات میں ہی یاد آتے ہیں کسان: امت شاہ
وزیر اعظم نریندر مودی شیواجی مہاراج کی پالیسیوں پر عمل کرنے والے سیاستدان ملک کو اگر محفوظ رکھنا ہے تو وزیر اعظم مودی کو دوبارہ جتا کر دہلی بھیجیں ممبئی، 17 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ راہل گاندھی اور شرد پوار کو صرف انتخابات میں کسان یاد آتے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں اگر آبپاشی کے منصوبوں پر کام صحیح طریقے سے کام کیا ہوتا تو کسانوں کی حالت اس طرح بدتر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی شیواجی مہاراج کی پالیسیوں پر عمل کرنے والے سیاستدان ہیں۔ عوام سے واضح طور پر کہا کہ بھارت ملک کو اگر محفوظ رکھنا ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ بھاری ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔ سانگلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر امت شاہ نے کانگریس عہد میں ہوئے آبپاشی گھوٹالے کی طرف اشارہ دیا اور کہا کہ اس وقت 72 ہزار کروڑ روپے آبپاشی منصوبوں کے لئے خرچ کئے گئے۔یہ پیسہ کہاں گیا؟ اسے سب لوگ جانتے ہیں۔ امت شاہ نے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں جل یکت شیوار یوجنا کی وجہ سے 12 ہزارگاﺅں میں کسانوں کے کھیتوں میں پانی پہنچ سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کی وجہ سے سانگلی ضلع کے 11 لاکھ کسانوں کو فائدہ مل سکا ہے۔ اگر کہیں انتظامی بے ضابطگی رہ گئی ہوگی تو اسے دور کر لیا جائے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ مہاراشٹر کانگریس۔ این سی پی اتحاد کی حکومت کے دور میں 15 سال تک ہر شعبہمیں ریاست پسماندہ رہا لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں 5 سال تک دن رات محنت کی گئی ہے اور ہر میدان میں کام ہوا ہے جس سے ریاست کو نئی زندگی مل سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام وزیر اعظم نریندر مودی کے کام سے خوش ہے۔ لہٰذا بی جے پی کو اکثریت مل رہی ہے۔ انہوں نے سانگلی کے عوام سے بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ملک کی سلامتی، ترقی کے لئے ایک بار پھر دہلی کی کرسی پر نریندر مودی کی حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمد شہزاد
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image