Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, अप्रैल 19, 2019 | समय 22:12 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

نوٹ بندی کے دوران بی جے پی کے لوگوں نے کمیشن لے کر بدلے پرانے نوٹ: سبل

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 8:06PM
نوٹ بندی کے دوران بی جے پی کے لوگوں نے کمیشن لے کر بدلے پرانے نوٹ: سبل
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوٹ بندی کے دوران نوٹ تبدیل کرنے اور کمیشن لینے کا الزام لگایا ہے۔ سبل نے بدھ کے روز پریس کانفرنس کے دوران ایک ویڈیو کلپ دکھا کر دعویٰ کیا کہ نوٹ بندی کے دوران بی جے پی کی گجرات یونٹ سمیت کئی لوگوں نے نوٹ بدلے اور کمیشن لئے۔ انہوں نے ویڈیو دکھا کر دعویٰ کیا کہ گجرات میں بی جے پی دفتر سے ملی ہدایات کی بنیاد پر 31 دسمبر، 2016 کے بعد 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کا غیر قانونی طور پر تبادلہ کیا گیا تھا۔ سبل نے کہا کہ اس کام میں بی جے پی رہنماو¿ں کے ساتھ ہی بینک کے ریٹائرڈ افسر اور پولیس افسر بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی تبادلہ کے دوران بے ضابطگی کرنے کے شک میں کابینہ سیکرٹریٹ میں تعینات ایک ملازم کو برخاست کیا گیا۔یہ ملازم پانچ سال سے اپنی خدمات دے رہا تھا لیکن جون، 2017 کو اسے اچانک کام سے ہٹا دیا گیا۔ سبل نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو جعلی نہیں ہے۔ اسی لیے اس کی جانچ ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سنگین ہے۔ یہ سارا کام بی جے پی کے بڑے لیڈر ان کی شہ پر ہوا ہے۔ ایسے میں اس کی جانچ ہونی چاہئے۔ ہندوستھان سماچار#محمد شہزاد
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image