Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, अप्रैल 19, 2019 | समय 22:26 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

بدتمیزی کرنے والے کارکنوں کو واپس لینے پر پارٹی سے ناراض ہیں پرینکا چترویدی

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 8:07PM
بدتمیزی کرنے والے کارکنوں کو واپس لینے پر پارٹی سے ناراض ہیں پرینکا چترویدی
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے کچھ پارٹی کارکنوں کو پارٹی میں واپس لئے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ترجمان چترویدی نے حال ہی میں متھرا میں رافیل معاملے پر صحافیوں سے خطاب کیا تھا۔ اسی پروگرام میں کچھ پارٹی کارکنوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ اس کی شکایت پر پارٹی نے ان تمام کارکنوں کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ فی الحال انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے ان لیڈروں اور کارکنوں کو دوبارہ پارٹی میں شامل کر لیا ہے۔ اسی بات پر پرینکا چترویدی نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔ پرینکا نے ٹویٹ کر کہا، ''یہ دیکھنا بہت افسوسناک ہے کہ کانگریس کو اپنا خون پسینہ دینے والوں کی جگہ پارٹی میں غلط طرز عمل کرنے والے لوگوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ میں نے پہلے بھی اپنی پارٹی کے لئے لوگوں کی جانب سے پھینکے پتھر اورنازیبا الفاظ کی مار جھیلی ہیں لیکن پارٹی کے اندر میرے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو، مجھے دھمکی دینے والوں کو بغیر کسی کارروائی کے ایسے ہی چھوڑا جا رہا ہے، یہ دیکھنا بدقسمتی کی بات ہے ''۔ قابل ذکر ہے کہ ریاستی کانگریس کی انتظامی کمیٹی نے 15 اپریل کو لکھے خط میں واضح کیا تھا کہ نازیبا حرکتکے لئے کچھ کارکنوں پر تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ متعلقہ افراد کے اس پر افسوس جتانے کے بعد پارٹی کے انچارج جنرل سکریٹری جیوتی رادتیہ سندھیا کی منظوری کے بعد تادیبی کارروائی خارج کی گئی ہے۔ ان لوگوں کو مستقبل میں ایسی حرکت میں شامل نہ ہونے کے لئے آگاہ کیا گیا ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمد شہزاد
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image