Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 07:39 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

روی کشن بابا گورکھناتھ کے درشن کے بعد شروع کریں گے انتخابی مہم

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 7:31PM
روی کشن بابا گورکھناتھ کے درشن کے بعد شروع کریں گے انتخابی مہم
گورکھپور، 17 اپریل (ہ س)۔ بی جے پی سے ٹکٹ ملنے کے بعد بھوجپوری سپر اسٹار روی کشن جمعرات کو اپنے پارلیمانی حلقہ گورکھپور آئیں گے۔ علاقائی صدر ڈاکٹر دھرمیندر سنگھ نے بتایا کہ روی کشن لکھنو¿ سے چل کر صبح ساڑھے دس بجے سہجنوا پہنچیں گے۔ نوسڑھ چوراہے پرمہانگر کے بی جے پی کارکن ان کا استقبال کریں گے۔ پھر ٹرانسپورٹ نگر ہوتے ہوئے گولگھر کالی مندر پہنچ کر ماں کالی کا درشن کریں گے۔ اس کے بعد وہ گورکھناتھ مندر میں بابا گورکھناتھ کا آشیروادلیں گے۔ یہاں سے بی جے پی آفس پارٹی بینیاگنج پہنچ کر پارٹی کارکنوں سے تعارف حاصل کر پریس کانفرنس کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بابا گورکھناتھ کاآشیرواد لینے کے بعد ہی وہ اپنے انتخابی مہم کی شروعات کریں گے۔ ہندوستھان سماچار#محمد شہزاد
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image