Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, अप्रैल 19, 2019 | समय 21:46 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

آندھی- طوفان میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 7:24PM
آندھی- طوفان میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان
جے پور، 17 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست میں منگل کی شام آئے آندھی- طوفان، بارش اور بجلی گرنے سے 15 لوگوں کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے کی مالی مدد رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بدھ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ آندھی، طوفان، بارش اور بجلی گرنے سے ملک بھر میں بڑی تعداد میں لوگوں کی موت سے وہ انتہائی دکھی ہیں اور وہ مصیبت کے اس گھڑی میں مرنے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ بھگوان مشکل کے اس گھڑی میں انہیں صبردے اوران کی آتما کو شانتی دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے درد کو محسوس کیا ہے۔ خراب موسم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرین خاص طور کسانوں کی فوری مدد کے لئے انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایات دی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کو جلد معاوضہ مل سکے۔ مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے مدد جلد سے جلد جاری کروانے کے لئے الیکشن کمیشن سے اجازت مانگی ہے۔ ادھر متاثرین کو امدادی رقم جاری کرنے کے سلسلے میں الیکشن محکمہ کے حکام نے واضح کیا کہ جو فوری امداد کی فراہمی ہے اس میں ضابطہ اخلاق کی کوئی روک نہیں ہے، لیکن اگر حکومت ضابطہ سے زیادہ رقم جاری کرنا چاہتی ہے تو الیکشن کمیشن سے اجازت لینی ضروری ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image