Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 10:00 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

راہل گاندھی کے خلاف پٹیشن دائر کرنے والی میناکشی لیکھی کی وکیل کو راجستھان حکومت نے پینل سے ہٹا دیا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 7:25PM
راہل گاندھی کے خلاف پٹیشن دائر کرنے والی میناکشی لیکھی کی وکیل کو راجستھان حکومت نے پینل سے ہٹا دیا
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی ایم پی میناکشی لیکھی کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے والی وکیل کو راجستھان حکومت نے ہٹا دیا ہے۔ وکیل روچی کوہلی راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کیس میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ہیں۔روچی کوہلی سپریم کورٹ میں راجستھان کے سرکاری وکلاءکے پینل میں تھیں۔حکومتی پینل کے وکیل پرائیویٹ پریکٹس کر سکتے ہیں، اس پر روک نہیں ہے۔15 اپریل کو سپریم کورٹ نے ’چوکیدار چور ہے‘ کہنے پر راہل گاندھی کو نوٹس جاری کیا تھا۔عدالت نے راہل گاندھی کو 22 اپریل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔عرجی بی جے پی ایم پی میناکشی لیکھی نے دائر کی ہے۔ میناکشی لیکھی کی جانب سے کہا گیا کہ یہ عدالت کی توہین ہے۔ راہل گاندھی نے کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی ہے۔گزشتہ 10 اپریل کو عدالت نے رافیل معاملے پر لیک دستاویزات ثبوت کے طور پر پیش کرنے کے خلاف دائر مرکزی حکومت کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، اب سپریم کورٹ اس معاملے پر تفصیل سے سماعت کرے گا۔معاملے پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے کہا تھا کہ درخواست گزاروں نے جو دستاویزات لگائے ہیں وہ پرولےجڈ ہیں اور انہیں بھارتی ثبوت ایکٹ کی دفعہ 123 کے تحت ثبوت کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ درخواست گزار پرشانت بھوشن نے کہا تھا کہ حکومت کی فکر قومی سلامتی نہیں ہے بلکہ سرکاری حکام کو بچانے کی ہے، جنہوں نے رافیل ڈیل میں مداخلت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار پرشانت بھوشن نے کہا تھا کہ اٹارنی جنرل کے اعتراضات سیکورٹی مفادات کے لئے نہیں ہیں۔ ان میں سے تمام دستاویزات پہلے ہی پبلک ڈومین میں ہیں۔ ایسے میں عدالت اس پر نوٹس کس طرح نہیں لے سکتی ہے۔ پرشانت بھوشن نے کہا تھا کہ بھارتی ثبوت ایکٹ کی دفعہ 123 کے مطابق استحقاق کا دعویٰ ان دستاویزات کے لئے نہیں کیا جا سکتا ہے جو پبلک ڈومین میں ہوں۔یہ تمام دستاویزات پبلش ہو چکے ہیں، اس لئے استحقاق کا دعوی بے بنیاد ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image