Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 09:57 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

کشن گنج میں بھارت نیپال کی 85 کلو میٹر کی سرحد سیل

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 7:25PM
کشن گنج میں بھارت نیپال کی 85 کلو میٹر کی سرحد سیل
کشن گنج، 17 اپریل (ہ س)۔ کشن گنج ضلع میں 18 اپریل کو ووٹ ڈالنے کے لئے ضلع پولیس انتظامیہ نے ساری تیاریاں مکمل کر لی ہے۔یہاں ضلع سے ملحقہ بھارت- نیپال کی 85 کلو میٹر کی سرحد سیل کردی گئی ہے۔یہ بات ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار آشیش نے یہاں بدھ کو کہی۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد پر واقع کل 11 تھانوں اور ایس ایس بی کے کل 24 وی او پی کے افسر اور جوان الرٹ پرہیں۔نیپال کے جھاپا اور مورنگ ضلع انتظامیہ سے تعاون کے ساتھ اطلاعات کے تبادلے جاری ہیں۔اس کے علاوہ چپہ چپہ پر پےراملٹری اور پولیس فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ضلع میں بھاری مقدار میں پارا ملٹری فورس کی ٹکڑیاں اتوار سے مسلسل ضلع کے تمام تھانہ علاقوں میں فلیگ مارچ اور ایئریا ڈومنےشن کا کام کر رہی ہیں۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image