Hindusthan Samachar
Banner 2 सोमवार, अप्रैल 22, 2019 | समय 17:39 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

بے قابوکار کی ٹکر سے باپ بیٹے اور دادی کی موت، ماں زخمی

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 6:52PM
بے قابوکار کی ٹکر سے باپ بیٹے اور دادی کی موت، ماں زخمی
کانپور ، 17 اپریل (ہ س)۔ اتر پردیش کے کانپور دیہات ضلع میں تلک تقریب سے پیدل گھر جا رہے ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بولیرو کار نے ٹکر مار دی۔ حادثے میں باپ بیٹے اور دادی کی موت ہو گئی، جبکہ ماں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ضلع کے رائے پور گہرا گاو¿ں میں رہنے والی بزرگ سکھ دیئی (60) اپنے بہنوئی شری رام کے بیٹے کے تلک میں شامل ہونے منگل کی رات کو خاندان کے ساتھ گئی تھیں۔ شیولی کے نیا پوروا واقع تقریب میں شامل ہونے کے بعد وہ دیر رات ہی بیٹے رمیش چندر (32)، بہو شریمتی اور نواسی پنٹو (10) کے ساتھ گھر لوٹ رہی تھی۔ دیہی علاقہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت سواری گاڑی نہ ملنے پر تمام پیدل ہی سڑک کے ذریعے آ رہے تھے۔چاروں جیسے ہی گاو¿ں کے قریب پہنچے تبھی رسول آباد کی جانب سے آئی تیز رفتار بولیرو کار نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ واردات کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔ اس حادثے میں اس حادثے میں بزرگ سکھدئی اور نواسی پنٹو کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ رمیش اور اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد راہگیروں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے ایمبولینسوں سے لاشوں کو مردہ گھر پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے کانپور ریفر کر دیا۔رشتہ داروںنے زخمیوں کو کانپور کے کلیان پور واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا حالت اب بھی سنگین بنی ہوئی ہے۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے باپ بیٹے اور دادی کی موت کی معلومات جیسے ہی رائے پور گہرا گاو¿ں پہنچی، وہاں ماتم چھا گیا۔شیولی پولیس کا کہنا ہے کہ تحریر کی بنیاد پر نامعلوم کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش کی جا رہی ہے۔ ہندوستھان سماچارعطا
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image