Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, अप्रैल 19, 2019 | समय 22:15 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

صدر پر تبصرے کے لئے معافی مانگے گہلوت: بی جے پی

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 6:53PM
صدر پر تبصرے کے لئے معافی مانگے گہلوت: بی جے پی
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے صدر عہدے کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کے لیے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی نے اشوک گہلوت کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے جس میں انہوں نے بی جے پی پر نسلی مساوات کو لگانے کے لئے پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو چھوڑ رام ناتھ کووند کو صدر بنائے جانے کی بات کہی تھی۔ بی جے پی ترجمان جی وی ایل نرسمہن راو¿ نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس لیڈر کو اس بیان پر معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے آئینی عہدے کی توہین کی ہے۔ راو¿ نے کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا آئینی عہدے کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کی پرانی ثقافت رہی ہے۔ کانگریس پارٹی بہت ہی نچلے درجے پر پر جاکر انتخابی وقار کی خلاف ورزی کی ہے۔ راو¿ نے کہا کہ بھارت کے صدر، جو ملک میں سب سے پر وقار عہدہ ہے، ان پر بھی کانگریس نے سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میں الیکشن کمیشن کو بھی گہلوت پر سخت کارروائی کرنی چاہئے۔ ہندوستھان سماچارعطا
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image