Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 09:44 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

یوگی نے ایودھیا میں دلت کے گھر کھایا کھانا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 6:53PM
یوگی نے ایودھیا میں دلت کے گھر کھایا کھانا
ایودھیا، 17 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کو رام للا اورہنومان گڑھی میں درشن کے ساتھ مذہبی رہنماو¿ں کی پناہ میں ہیں۔ بدھ کو وہ ایک روزہ دورے پر سب سے پہلے دلت کے گھر میں ایودھیا پہنچے۔ اشرفی بھون چوراہے کے قریب سوت ہٹی ملن بستی میں انہوں نے مہاویر کے گھر جا کر کھانا کھیااور اہل خانہ کو حال دریافت کیا۔ وزیر اعلی کے گھر پہنچنے پر دلت خاندان کافی خوش ہو گیا۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے تو جیسے بھگوان ہی گھر میں آ گئے۔ وزیر اعلی کے ساتھ اشر فی بھون کے مہنت جگت گرو رامانج اچاریہ بھی موجود رہے۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر 72 گھنٹے تک انتخابی مہم پر روک لگائی ہے۔ اس کے بعد سے وہ مندر میں جاکر پوجا اور درشن کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی کے جانے کے بعد مہاویر کی بیوی ساویتری نے کہا کہ یہ ہمارے گھر میں بھگوان کے آنے جیسی بات ہے۔ ساوتری نے بتایا کہ وزیر اعلی نے ان کی بیٹی نیتو کے ہاتھ کی بنی روٹی اور بھنڈی کی سبزی کھائی اور اس سے پہلے گڑ کھا کر پانی پیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی نے گھر میں بغیر پلاسٹر ہوئے مکان اور کمرے میں بجلی کے تاروں کو دیکھ کر مکان کا پلاسٹر کرنے اور وائرنگ کرانے کی بات کہی ہے۔ ہندوستھان سماچارعطا
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image