Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 08:02 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

شاہ رخ پہنچے چین

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 6:53PM
شاہ رخ پہنچے چین
ممبئی، 17 اپریل (ہ س)۔ آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کولکاتہ نائٹ رائڈرس کی شاندار کارکردگی سے خوش شاہ رخ خان ان دنوں چین کے دورے پر ہیں۔ شاہ رخ خان نے بیجنگ پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں ایئر پورٹ پر مداحوں کے زبردست آمد کا ذکر کرتے ہوئے چینی پرستار وں کاشکریہ ادا کیا۔ شاہ رخ بیجنگ میں ہو رہے نویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شامل ہوں گے، جہاں آخری دن شاہ رخ خان کی دسمبر میں ریلیز ہوئی فلم زیرو کی اسکریننگ ہوگی۔اسی فیسٹیول میں شاہ رخ خان چین-بھارت فلم کارپوریشن کی جانب سے ایک ڈائیلاگ کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے۔ اس کانفرنس میں ان کے علاوہ ڈائریکٹر کبیر خان بھی شامل ہوں گے۔ کبیر خان کی سلمان خان کو لے کر بنی فلم بجرنگی بھائی جان کے چینی ورزن کو وہاں کے سنیما گھروں میں بڑی کامیابی ملی تھی۔ اس کانفرنس میں دونوں ممالک کے درمیان فلم سازی اور کاروبار کو لے کر بہتر آپشن پر غور ہو گا، جس میں چینی سنیما کا وفد بھی حصہ لے گا۔ اس فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کی زیرو کے علاوہ بھارت کے عظیم فلمساز ستیہ جیت رے کی پاتھیر پاچالی سمیت بھارت کی پانچ فلمیں دکھائی جانے والی ہیں۔ آنندایل رائے کی ہدایت میں بنی زیرو میں شاہ رخ خان،کیٹرینا کیف اور انوشکا شرما اہم کردار میں تھیں، لیکن ہندوستانی باکس آفس پر اس فلم نے مایوس کن کاروبار کیا تھا۔ ہندوستھان سماچار
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image