Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 08:19 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

آندھی میں اڑی شادی کی خوشیاں، مکان منہدم، 11 زخمی

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 6:53PM
آندھی میں اڑی شادی کی خوشیاں، مکان منہدم، 11 زخمی
جھانسی، 17 اپریل (ہ س)۔ تیز ہوا اور رمجھم بارش نے موسم کا مزاج تو بدلا، لیکن ایک شادی کے گھر کی خوشیاں اس آندھی میں تباہ ہو گئیں۔ اس تباہی میں کچے مکان میں دب کر تقریبا 11 افراد زخمی ہو گئے۔ اس میں سات افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ رکسا تھانہ علاقہ میں رہنے والی کرن دیوی نے بتایا کہ منگل کو دیور پرشانت کی شادی تھی۔ تمام باراتی بارات میں گئے تھے۔ وہیں، گھر کی خواتین بدھ کو بارات آنے کا انتظار کر رہی تھیں۔ بارات سے پہلے آئی آندھی سے ان کا کچامکان منہدم ہوگیا۔ اس سے جمنا بائی، کملیش، سشیلا، رامسکھی، رایا، بھاری، بھوری، چاندنی، امن، پرمودکماری اور خوشبو مکان کے ملبے کے نیچے دب گئیں اور زخمی ہو گئیں۔ ان تمام کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے، جہاں سات افراد کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ ہندوستھان سماچارعطا
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image