Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 10:36 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

حادثوں کا دن:تین مختلف سڑک حادثوں میں6 افراد ہلاک

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 6:53PM
حادثوں کا دن:تین مختلف سڑک حادثوں میں6 افراد ہلاک
فتح آباد، 17 اپریل (ہ س)۔ بدھ کا دن حادثوں کا دن رہا۔ علاقے میں ہوئے تین مختلف سڑک حادثوں میں دو بچوں سمیت 6 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ پہلے حادثے میں حصار سے سرسا جانے والے نیشنل ہائی وے نمبر 9 پر فتح آباد کے دریاپور گاو¿ں کے قریب ایک بولیرو کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ٹرک میں جا گھسی۔ حادثہ بدھ کی صبح کا ہے۔ اس حادثے دو بچوں سمیت 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ چار شدید زخمی ہیں۔ مرنے والوں میں باپ بیٹے شامل ہیں۔ بولیرو پرسوار خاندان ایک شادی کی تقریب سے گھر واپس آ رہا تھا۔ اطلاع کے مطابق گاو¿ں جودھکاں رہائشی خاندان کے اراکین راجستھان کے پلانی شہر میں ایک شادی تقریب میںحصہ لینے کے لئے گئے تھے۔ رات کو دیر سے وہ واپس بولیرو گاڑی میں جودھکاں جا رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ گاو¿ں دریاپور کے پاس ایک ٹرک سڑک کنارے کھڑا تھا۔ بولیرو ڈرائیور کو ٹرک نظر نہیں آیا اور ٹرک میں بولیرو جا گھسی۔ اس خوفناک حادثے میں بولیرو ڈرائیور وےدپرکاش، 44 سالہ،دیپک گوسوامی، 12 سالہ ریا ودیپک کے 9 سالہ لڑکے نکھل کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 30 سالہ ممتا،ہےم گری، دیچھا اوروکاس بری طرح زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اےمبلےس کے ذریعے شہر اسپتال میں داخل کروایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان اگروہا ریفر کر دیا۔ ان کے لواحقین اگروہا سے ان کو حصارکے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے گئے، جہاں علاج کے دوران ممتا نے بھی دم توڑ دیا۔ اس حادثے کے بعد گاو¿ں جودھکاں میں ماتم کا ماحول بنا ہوا ہے۔ حادثے کی اطلاع پاتے ہی جودھکاں کے کئی گاو¿ں کے لوگ فتح آباد پہنچ گئے۔فتح آباد میں مرنے والوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرواکر لاش اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاو¿ں دریاپور کے کرنولی روڈ پر منگل کی رات کو کار کی زد میں آنے سے 22 سالہ ابھلےش کی موت ہو گئی۔پولیس کو دی شکایت میں سرسا ضلع کے گاو¿ں سلارپور رہائشی رام کشن نے کہا ہے کہ گاﺅں کرڈھان رہائشی ابھلےش موٹر سائیکل پر سوار ہوکرجا رہا تھا کہ گاو¿ں دریاپور کے قریب ایک گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی کو لاپرواہی اور تیز رفتارسے چلاتے ہوئے موٹر سائیکل میں ٹکر دے ماردی۔ اس حادثے میں ابھلےش کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔اس معاملے میں پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف دفعہ 279 اور 304 اے کے تحت مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تیسرے حادثے میں منگل کی رات کو گاو¿ں ایالکی کے پاس بیل گاڑی کو ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے بیل گاڑی پر سوار 4 افراد راجیش، اس کی بیوی سنتوش، بیٹی پوجا اور بیٹا سنجے زخمی ہو گئے۔ ان اگروہا اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image