Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, अप्रैल 19, 2019 | समय 22:25 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

گجرات میں آندھی بارش اور زالہ باری سے زبردست تباہی، 9 افراد ہلاک

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 6:54PM
گجرات میں آندھی بارش اور زالہ باری سے زبردست تباہی، 9 افراد ہلاک
احمد آباد، 17 اپریل (ہ س)۔ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آئی نم ہواو¿ں کے درمیان تصادم کی وجہ سے منگل کودیر رات آندھی طوفان، بارش اورزالہ باری نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ نو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔ کئی جگہ تو گیند سے بھی زیادہ بڑے بڑے اولے گرے ہیں۔ گیہوں کی کھڑی فصل تباہ ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بے موسم آئے اس آندھی طوفان میں جان گوانے والے لوگوں کے خاندان والوں کو مدد کا بھروسہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم راحت فنڈ سے مہلوکین کے ورثاءکو 2-2 لاکھ اور شدید زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے ملیں گے۔ منگل کی رات اور بدھ کے صبح آئے اس آندھی طوفان، ہوئی بارش اورزالہ باری سے شمالی گجرات کے تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ بڑے بڑے اولے گرنے سے گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہو گئے، سیمنٹ سے بنی چادروں کی چھتوں کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔کل نو افراد کی موت ہو گئی، جبکہ تمام لوگ بے گھر اور زخمی ہو گئے ہیں۔ کسانوں کے مطابق تربوز اور میٹھا آلو کی فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بارش کی وجہ سے شادی تقریب کے ٹنٹ وغیرہ گر گئے۔ کسانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ کچھ کے سوئگام میں 20 منٹ میں تقریباً سات ملی میٹر بارش ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی بھر گیا ہے۔ ریاست کا موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ مارکیٹ یارڈمیں رکھی اناج کی بوریاں بھیگ گئی ہیں جس سے تاجروں کو بھاری نقصان جھیلنا پڑسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ ابھی ایک دو دن موسم ایسے ہی رہے گا۔ سمندر میں تیز ہوا کے چلتے ماہی گیروں کو کشتی نہ لے جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے کئی حصوں میں شدید بارشوں اور طوفان میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم قومی امدادی فنڈ سے 2-2 لاکھ روپے کے معاوضے کی اعلان کیا ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image