Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 08:30 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (بہار اسٹیٹ) کی تشکیل نو

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 6:54PM
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (بہار اسٹیٹ) کی تشکیل نو
پروفیسر فضل اللہ قادری صدر اور ڈاکٹر عبدالسلام سینئر نائب صدر منتخب پٹنہ، 17 اپریل(ہ س)۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (بہار اسٹیٹ) کی تشکیل نو کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر سنتاج عالم نے جاری بیان میں بتایا کہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس (بہار اسٹیٹ) کی تشکیل نو کو آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے منظوری دیتے ہوئے نومنتخب عہدہ داروں سے بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کی ہے۔ نومنتخب عہدہ داران حسب ذیل ہیں: پروفیسر حکیم سیّد فضل اللہ قادری، پھلواری شریف (صدر)، ڈاکٹر عبدالسلام، پٹنہ (سینئر نائب صدر)، ڈاکٹر سیّد حیدر، پٹنہ (نائب صدر)، ڈاکٹر انتخاب عالم، ویشالی (نائب صدر)، ڈاکٹر سنتاج عالم (جنرل سکریٹری)، ڈاکٹر سعیدالرحمن، موتیہاری (سکریٹری)، ڈاکٹر محفوظ عالم، پٹنہ (سکریٹری)، ڈاکٹر حامد حسین، موتیہاری (سکریٹری)، ڈاکٹر شمیم اختر، پٹنہ (سکریٹری)، صلاح الدین احمد عمران، پٹنہ (خزانچی) جبکہ ارکان مجلس عاملہ میں ڈاکٹر ابوتراب عالم (صدر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس یوتھ وِنگ، بہار)، ڈاکٹر کائنات زہرا (صدر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس خواتین ونگ، بہار)، حکیم ڈاکٹر محمد اکبر علی، ڈاکٹر مکرم رضا، ڈاکٹر معظم، ڈاکٹر محمد قطب الدین، محمد اقبال، محمد نظام الدین، سیّد امانت اللہ، خواجہ اظہار صابر اور جتیندر کمارشامل ہیں۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image