Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 10:26 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

پٹنہ -گیا شاہراہ کی قابل رحم حالت پر ہائی کورٹ ناراض، حکومت سے جواب طلب

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 6:54PM
پٹنہ -گیا شاہراہ کی قابل رحم حالت پر ہائی کورٹ ناراض، حکومت سے جواب طلب
پٹنہ، 17 اپریل (ہ س)۔ پٹنہ سے گیا جانے والی اہم شاہراہ کی قابل رحم حالت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پٹنہ ہائی کورٹ نے مرکز اور ریاستی حکومت سے 13 مئی تک جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس جیوتی شرن اور جسٹس انجنی شرن کی بینچ نے اس سلسلے میں ایک مفادعامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بدھ کو یہ ہدایت دی۔عدالت کو بتایا گیا کہ پٹنہ سے گیا کافاصلہ صرف سو کلومیٹر ہے لیکن سڑک کی قابل رحم حالت کی وجہ سے اس فاصلے کو طے کرنے میں 6 سے 8 گھنٹے تک کا وقت لگ جاتا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ پٹنہ ریاست کی راجدھانی ہے اور گیا بین الاقوامی مذہبی اور سیاحت مرکزہونے کے باوجود اس اس اہم سڑک کے حالات قابل رحم اور خستہ حال ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image