Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 09:48 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

بہار :پانچ سیٹوں پر پولنگ کل، فوج کے ہیلی کاپٹر سے رکھی جائے گی نظر

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 6:54PM
بہار :پانچ سیٹوں پر پولنگ کل، فوج کے ہیلی کاپٹر سے رکھی جائے گی نظر
پٹنہ، 17 اپریل (ہ س)۔ بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں کے لئے دوسرے مرحلے میں جمعرات کو ہونے والی پولنگ کے لئے سیکورٹی کے وسیع انتظام کئے گئے ہیں اور مکمل ووٹنگ کے عمل پر بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر سے سیکورٹی افسرگہری نظر رکھیں گے۔ بہار کے پولیس ڈائریکٹر جنرل گپتےشور پانڈے کے مطابق ووٹنگ کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کو روکنے اور پرامن پولنگ کرانے کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے لئے بھارتی فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹروں کی خدمت لی جا رہی ہے۔ پولنگ میں خلل ڈالنے والوں اور کسی بھی طرح کی گڑبڑ ی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں بہار کے کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا لوک سبھا حلقوں میں صبح سات بجے سے شام کے چھ بجے تک ووٹنگ کی جائے گی۔ ان لوک سبھا علاقوں میں پڑنے والے تمام اضلاع کی سرحدیں سیل کر دی گئی ہیں اور آنے -جانے والے تمام لوگوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ان علاقوں سے گزرنے والی گاڑیوں کی سخت تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق پورے علاقے میں سکیورٹی کی چوبیس گھنٹے گشت جاری ہے۔ ووٹنگ کے دوران قانون و انتظام برقرار رکھنے کے لئے خصوصی مجسٹریٹ کے علاوہ سی آر پی اےف، پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور ہوم گارڈ کے جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ پولنگ مراکز اور اس ارد گرد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اس دوران ووٹروں میں تحفظ کا احساس برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی نے بدھ کو مختلف -لگ علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔ اپر چیف الیکشن آفیسر سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں 186 پولنگ مراکز نکسل متاثرہ ہیں جن میں سے 170 بانکا میں اور 16 بھاگلپور میں ہیں۔ اس مرحلے میں 3225 کریٹیکل پولنگ اسٹیشن نشانزد کئے گئے ہیں جہاں مائیکرو آبزرور تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لئے تقریبا 37000 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 160 پولنگ مراکز پر لائیو وےب کاسٹنگ کا بندوبست کیا جائے گا۔ ہندوستھان سماچارعطا
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image