Hindusthan Samachar
Banner 2 रविवार, अप्रैल 21, 2019 | समय 10:05 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

آندھی بارش سے ہوئی اموات پر وزیر اعظم کا اظہارغم، مالی مدد کا کیا اعلان

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 6:54PM
آندھی بارش سے ہوئی اموات پر وزیر اعظم کا اظہارغم، مالی مدد کا کیا اعلان
نئی دہلی، 17 اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے مختلف حصوں میں آندھی طوفان اور بے موسم بارش کی وجہ سے ہوئی لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ اس قدرتی آفت میں جان گنوانے والے لوگوں کے اہل خانہ کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمی ہوئے لوگوں کو 50-50 ہزار روپے کی مالی مدد دی جائے گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ٹویٹ کے ذریعے پیغام دیا کہ گجرات کے مختلف حصوں میں آندھی طوفان اور بے موسم بارش سے بہت سے لوگوں کی موت پر دکھی ہوں۔ میری نیک خواہشات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔متاثرین کو ہر ممکن مدد مہیا کرائی جا رہی ہے۔ گجرات، مدھیہ پردیش اور راجستھان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آندھی طوفان اور شدید بارش سے کئی جگہوں پر کافی نقصان ہوا ہے۔ اس طوفان اور بارش سے ملک کے مختلف حصوں میں اس کی وجہ سے 31 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ دو دنوں میں بارش، طوفان اور بجلی گرنے سے 16 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ راجستھان کے مختلف حصوں میں بارش اور طوفان سے 6 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں 9 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمدخان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image