Hindusthan Samachar
Banner 2 शुक्रवार, अप्रैल 19, 2019 | समय 22:34 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ایران کے سپریم لیڈر اور پاسداران انقلاب کمانڈرس کے انسٹاگرام اکاو¿نٹس معطل

By HindusthanSamachar | Publish Date: Apr 17 2019 6:55PM
ایران کے سپریم لیڈر اور پاسداران انقلاب کمانڈرس کے انسٹاگرام اکاو¿نٹس معطل
تہران ،17اپریل(ہ س)۔ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ’انسٹاگرام‘ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور پاسداران انقلاب کے کم سے کم 3 کمانڈرز کے اکاو¿نٹس معطل کردیے۔ انسٹاگرام کی جانب سے یہ قدم امریکہ کی جانب سے ایرانی ’پاسداران انقلاب‘ (آئی آر جی سی) کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے ایک ہفتے بعد اٹھایا گیا۔امریکہ نے رواں ماہ 8 اپریل کو ’پاسداران انقلاب‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔امریکہ نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس پر دیگر پابندیاں بھی عائد کی تھیں جن کے تحت ایرانی مسلح فوج کے اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی امریکی شہریوں پر پاسداران انقلاب کے ساتھ کاروبار کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔ امریکہ کے اس فیصلے کے بعد جہاں کاروباری ادارے پاسداران انقلاب کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے پابند ہیں، وہیں امریکہ سے چلنے والی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بھی اس فیصلے کو تسلیم کرنا پڑے گا۔عرب نشریاتی ادارے ’العربیہ‘ کے مطابق انسٹاگرام نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت پاسداران انقلاب کے کم سے کم 3 کمانڈرز کے اکاو¿نٹس بھی معطل کردیے۔ رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام نے فوری طور پر آیت اللہ خامنہ ای اور کمانڈرز کے صرف انگریزی زبان میں چلنے والے اکاو¿نٹس معطل کیے ہیں، جب کہ ان کے فارسی زبان میں اکاو¿نٹس تاحال بحال ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جن کمانڈروں کے اکاو¿نٹس معطل کیے گئے ہیں ان میں پاسدارن انقلاب کے کمانڈران چیف میجر جنرل محمد علی جعفری، پاسدارن انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر جنرل محمد پاک پور اورالقدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی شامل ہیں۔ساتھ ہی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اکاو¿نٹ بھی معطل کردیا گیا۔ دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے ’اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی‘ (ارنا) کے مطابق ایرانی کی وزارت مواصلات اور اطلاعات نے انسٹاگرام کی جانب سے سپریم لیڈر اور پاسداران انقلاب کے کمانڈرز کے اکاو¿نٹس کو معطل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ساتھ ہی وزارات مواصلات اور اطلاعات نے انسٹاگرام کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی رہنماو¿ں کے اکاو¿نٹس کو معطل کرنے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ انہیں دنیا کو سچائی بتانے سے روکا جا رہا ہے۔ ہندوستھان سماچار
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image