Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, मार्च 23, 2019 | समय 14:50 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:52PM
دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات
لندن ،17مارچ (ہ س )۔ نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔آسٹریلوی دہشت گرد کی جانب سے لندن مئیرصادق خان کو دھمکی سامنے آنے پر برطانوی حکام نے ملزم کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات شروع کیں۔فرانسیسی حکام بھی تحقیق کررہے ہیں کہ دورہ فرانس کے موقع پر دہشتگرد برینٹن نے کسی مقامی انتہاپسند سے رابطہ تو نہیں کیا تھا۔ نیوزی لینڈکی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کررہی ہے۔ کیوی میڈیا کے مطابق مساجد پر حملہ کرنے والے نے منشور میں لندن مئیر صادق خان کو بھی دھمکی دی تھی اور برطانیہ میں دہشتگرد حملوں کی بات کی گئی ہے۔دو ماہ کے دورہ یورپ کے دوران آسٹریلوی دہشتگرد برطانیہ بھی آیا تھا اور 2017ءمیں 15 روز تک برطانیہ میں قیام کیا تھا۔صدارتی انتخابات کے موقع پر دہشت گرد نے فرانس کا بھی دورہ کیا تھا۔ جب انتہائی دائیں بازوکی لیڈرماغی لاپن کے جیتنے کے امکانات تھے۔کیوی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے سلسلے میں وہ کئی دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔ ہندوستھان سماچار
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image