Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, मार्च 21, 2019 | समय 21:00 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

زمبابوے، سمندری طوفان سے 31 افراد ہلاک

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:53PM
زمبابوے، سمندری طوفان سے 31 افراد ہلاک
ہرارے ،17مارچ (ہ س )۔ زمبابوے میں سمندری طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔حکام کے مطابق 71 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جن کو ریسکیو ذرائع تلاش کررہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ طوفان کے باعث مشرقی صوبے میں کئی پل بہہ گئے اور گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق سمندر طوفان آئیدائی نے جمعہ کو وسطی موزمبیق میں بھی تباہی مچائی تھی، موزمبیق میں طوفان کے دوران مختلف واقعات میں لگ بھگ 87 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اسی طوفان کے باعث ملاوی میں بھی تقریباً 56 افراد ہلاک ہوئے۔ ہندوستھان سماچار
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image