Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, मार्च 21, 2019 | समय 05:15 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

نوکرانی لاکھوں روپے لے کرفرار

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:53PM
نوکرانی لاکھوں روپے لے کرفرار
نئی دہلی، 17 مارچ (ہ س)۔ مغربی ضلع کے کرتی نگر علاقے میں ایک نوکرانی تاجر کے گھر سے لاکھوں کی نقدی لے کر رفوچکر ہو گئی۔ پولیس نے متاثرہ تاجر جتیندر سنگھ (50) کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جتیندر خاندان کے ساتھ کرتی نگر میں رہتے ہیں۔ پولیس کو دی گئی شکایت میں متاثرہ نے بتایا کہ تقریبا ًپانچ ماہ پہلے انہوں نے گھر کی صفائی کے لئےزرینہ نام کی عورت کو نوکرانی کے کام پر رکھا تھا۔ نوکرانی گھر میں ہی رہتی تھی۔ صبح متاثرہ نے نوکرانی کو آواز لگائی، جواب نہ ملنے پر خاندان کے دوسرے ارکان سے پوچھا۔ اس کے بعدمتاثرہ نے فوراً الماری کو چیک کیا تو پتہ چلا الماری سے تقریباً پانچ لاکھ روپے چوری ہیں۔متاثرہ نے فوراً معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ہندوستھان سماچار#اے صدیقی
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image