Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, मार्च 21, 2019 | समय 05:11 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

حماس نے غزہ میں ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کا سربراہ گرفتار کرلیا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:51PM
حماس نے غزہ میں ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کا سربراہ گرفتار کرلیا
دبئی،17مارچ (ہ س)۔ فلسطین کے علاقے غزہ میں حکمران جماعت ’حماس‘ نے ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل رافت القدرہ کو ان کے گھر سے اٹھا لیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تحریک فتح کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے فتح کے بعض رہنماﺅں کی نقل حرکت پر پابندی عاید کرنے کے بعد انہیں جبری طور پر گھروں میں نظر بند کررکھا ہے۔ ادھر فلسطینی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن نے حماس کے ہاتھوں غزہ میں ادارے کے سینئر عہدیدار کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ رافت القدرہ کو جنوبی غزہ میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ کارپوریشن کی طرف سے جاری بیان میں حماس کو ’مافیا‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیم تمام سرخ لکیروں کو پامال کر رہی ہے۔فلسطینی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن اتھارٹی کی طرف سے رافت القدرہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ان کی رہائی کے لیے تمام داخلی اور خارجی ذرائع استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہندوستھان سماچار
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image