Hindusthan Samachar
Banner 2 बुधवार, मार्च 20, 2019 | समय 07:10 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کا شکار ہونے والا ننھا شہید

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:51PM
نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کا شکار ہونے والا ننھا شہید
دبئی،17مارچ (ہ س )۔ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ میں ایک انتہا پسند آسٹریلوی دہشت گرد کے دو مساجد پرسفاکانہ حملے میں مارے جانے والے مسلمانوں میں ہر عمر کے افراد شامل تھے۔ شہدائ میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل تھا جو اپنے والد کے ساتھ اکثر جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد آتا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ میں جمعہ کے روز پیش آنے والے اس ہولناک واقعے کے ہرطرف لرزہ خیز مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔شہید ہونے والے 50 نمازیوں میں تین سالہ مسعد ابراہیم بھی شامل ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ سب سے کم سن شہید ہے۔مسعد ابراہیم اپنے والد اور بھائی عبدی ابراہیم کے ساتھ مسجد النور میںنماز جمعہ کی ادائی کے لیے آیا تھا مگر دہشت گرد نے اس معصوم کو بھی معاف نہیں کیا۔ مسعد ابراہیم کی شہادت کے حوالے سے مختلف باتیں مشہور ہیں۔ اس کے بھائی عبدی کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی مسجد میں گولیاں چلنے کے بعد بھاگنے کی کوشش کے دوران شہید ہوا۔ ان کے خاندان کے ایک دوست کا کہنا ہے کہ مسعد کی موت اس کے والد کے ہاتھوں میں ہوئی۔عبدی نے شہید بھائی کی تصاویر ''فیس بک'' پر پوسٹ کی ہیں اور ساتھ ہی اناللیہ ونا الیہ راجعون" کے الفاظ کے ساتھ مسعد ابراہیم کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ ننھے شہید کے اقارب کا کہنا ہے کہ مسعد بہت زیادہ حرکت کرنےوالا، کھیل کود اور ہنسی مذاق والا بچہ تھا۔دوسری کم عمر شہید کی عمر4 سال ہے۔ اس کی شناخت صومالی نژاد عبدالالہ دیری کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ بھی اپنے والد اور بھائیوں کے ہمراہ مسجد میں نماز جمعہ کے وقت موجود تھا۔ ہندوستھان سماچار
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image