Hindusthan Samachar
Banner 2 बुधवार, मार्च 20, 2019 | समय 06:15 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

کینیا میں ایرانی القدس ملیشیا کے دو ارکان کو 15 سال قید کی سزا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:51PM
کینیا میں ایرانی القدس ملیشیا کے دو ارکان کو 15 سال قید کی سزا
تہران ،17مارچ (ہ س )۔ ایران پاسداران انقلاب کی سمندر پارعسکری کارروائیوں کی آپریشنل یونٹ ''فیلق القدس'' کے دو ارکان کو کینیا میں دہشت گردی کے ایک مقدمے میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔''دی سٹار'' ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق فیلق القدس کے احمد ابو الفتحی اور مسید منصور موسوی پر 6 مئی 2016ءکو پہلی بار فرد جرم عاید کی گئی تھی، جس میں انہیں عمر قید کی سزا کا سامنا تھا۔ انہیں جلد ہی ''کامیتی'' جیل منتقل کردیا جائے گا جہاں وہ بقیہ قید کے 10 سال کاٹیں گے۔ اس کے بعد انہیں ایران بے دخل کردیا جائے گا۔کینیا کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ نیروبی میں ایرانی سفیر ھادی فرجواند کو بھی کچھ دیرکے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر فیلق القدس کے ارکان کو بیرون ملک لے جانے کی کوشش کا الزام عاید کیا گیا تھا۔کینیاکے پراسیکوٹرجنرل نورالدین حاجی نے ایرانی سفیر پر الزام عاید کیا کہ وہ تہران حکومت کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے کینیا کے حکام کے علم میں لائے بغیر فیلق القدس کے دو عناصر کو ملک سے نکالنا چاہتے تھے۔ایرانی سفیر کے فیلق القدس کے ارکان کو بیرون ملک لے جانے کا انکشاف اس وقت ہوا جب کینیا کی پولیس نے دو مقامی سہولت کاروں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی۔ انہوں نے اس کام میں مدد کے لیےایرانی سفیر سے رقم حاصل کی تھی اور دونوں کینیا کی وزارت داخلہ کے دو ملازم ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایرانی سفیر کو یقین تھا کہ وہ 8 فروری کو مشتبہ دہشت گردوں کو نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ مگر ریفر سائیڈ میں فضائی کمپنی کے دفتر سے انہیں ہوائی جہاز کے تین ٹکٹ خرید کرتے ہوئے پایا گیا۔ ان میں دو ٹکٹ احمد ابو الفتحی محمد اورسید منصور موسوی کے ٹکٹ بھی شامل تھے۔ ہندوستھان سماچار
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image