Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, मार्च 21, 2019 | समय 22:04 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ترکی نے مصرحوالگی کے لیے 12 اخوان کارکن گرفتار کرلیے

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:51PM
ترکی نے مصرحوالگی کے لیے 12 اخوان کارکن گرفتار کرلیے
قاہرہ، 17مارچ (ہ س)۔ ترکی کی پولیس نے اخوان المسلمون کے 12 نوجوان کارکنوں کو ترکی میں قیام کے حوالے سے وضع کردہ قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں حراست میں لینے کے بعد انہیں مصر کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ذرائع کے حوالےسے بتایا کہ ترک پولیس نے استنبول میں قواعد کی خلاف ورزی کی پاداش میں 12 اخوانی کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ ان پر دہشت گرد اور جہادی تنظیموں کے ساتھ وابستگی اور اخوان المسلمون سے منحرف ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ گرفتار مصریوں میں عمرو عکاشہ نامی ایک نوجوان شامل ہے جس نے ایک ترک لڑکی سے شادی کر رکھی ہے۔ وہ لڑکی ترکی میں حکومت کے ایک سینیر عہدیدار کے دفترمیں کام کرتی ہے۔ عمرو عکاشہ کو بھی مصر کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترکی میں جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، وہ مصر کی عدالتوں کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔ انہیں دہشت گردی کی کارروائیوں میں عمر قید با مشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ادھر سوشل میڈیا پر اخوان کے کارکنوں نے ایک نئی مہم شروع کی ہے جس میں ترکی حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ مصر کو مطلوب اخون کارکنوں کو قاہرہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ واپس لے۔ سوشل میڈیا پر اخوان المسلمون کی قیادت پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ نوجوانوں کی مصر حوالگی روکنے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔ خیال رہے کہ ترکی محمد عبدالحفیظ حسین نامی ایک نوجوان کو پہلے ہی مصر کے حوالے کرچکا ہے۔ حسین پر الزام تھا کہ اس نے اخوان المسلمون کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک انتہا پسند مذہبی تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ ہندوستھان سماچار
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image