Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, मार्च 23, 2019 | समय 13:46 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر کی خاتون مسلمان پولیس انسپکٹرنائلہ حسن

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:52PM
نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر کی خاتون مسلمان پولیس انسپکٹرنائلہ حسن
لندن،17مارچ(ہ س)۔ نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر''آک لینڈ'' میں انسپکٹر پولیس کے عہدے پر ایک مسلمان خاتون تعینات ہیں جو نائلہ حسن کے نام سے جانی جاتی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 50 لاکھ کی آبادی والے غیرمسلم ملک میں کسی مسلمان خاتون کا سب سے بڑے شہر میں پولیس کے انسپکٹر کے عہدے پرتعینات ہونا اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ جمعہ کے روز کرائیسٹ چرچ میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد کے ہاتھوں 50 نمازیوں کی شہادت کے بعد ان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب سے خطاب میں نائلہ حسن بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہا کہ میں بھی ایک مسلمان ہوں۔ انہوںنے اپنی گفتگو کا آغاز السلاعلیکم سے کیا اس کے بعدخطبہ مسنونہ کے الفاظ پڑھے۔ نائلہ حسن نے کہا کہ اسے فخر ہے کہ وہ نیوزی لینڈ جیسے ملک میں پولیس کی انسپکٹر ہیں۔ یہ وہ ملک ہے جس میں ایک آسٹریلوی دہشت گرد نے عبادت میں مصروف 50 مسلمانوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا ہے۔ دہشت گردی کے وحشیانہ واقعے پر بات کرتے ہوئے نائلہ حسن بھی رو پڑیں۔ انہوںنے نیوزی لینڈ میں مقیم مسلمانوں کو تسلی دی کہ وہ مطمئن رہیں۔ہم اس ملک کو دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ یہ ملک ہم سب کا ہے اور یہاں پر بسنے والے مقامی اور غیرملکیوں کا تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ادھر سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہے جس میں نائلہ حسن کو آک لینڈ میں پولیس کے حصار میں دیکھا جا سکتا ہے۔اس فوٹیج میں ان کا پورا خطاب ہے جس میں وہ خطبہ مسنونہ کے ساتھ اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کو تسلی دے رہی ہیں۔ ہندوستھان سماچار
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image