Hindusthan Samachar
Banner 2 बुधवार, मार्च 20, 2019 | समय 06:34 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

حملے سے 9 منٹ پہلے ہمیں مسلح شخص کا بیان ملا: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا اعتراف

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:52PM
حملے سے 9 منٹ پہلے ہمیں مسلح شخص کا بیان ملا: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا اعتراف
کرائسٹ چرچ،17مارچ(ہ س)۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی اطلاع انہیں بہیمانہ واردات سے صرف نو منٹ قبل ملی تھی، جسے انہوں نے اگلے دو منٹوں میں سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچا دیا تھا۔یہ اطلاع کرائسٹ چرچ میں 50 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کرنے والے دہشت گرد کے ایک بیان پر مشتمل تھی، جسے اس نے انٹرنیٹ پر بھی جاری کیا۔ کیوی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے علاوہ دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے اپنا مذکورہ بیان 30 دوسرے افراد کو بھی بھیجا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ بیان میں دہشت گرد کارروائی کہاں اور کس وقت کی جانی تھی، اس سے متعلق کوئی تفصیل نہیں تھی، تاہم اس کے باوجود میں نے اس بیان کو فوری طور پر سیکیورٹی اداروں کو بھیج دیا۔ جسنڈا آرڈرن نے بتایا کہ انھوں نے 74 صفحات پر مشتمل بیان کا مطالعہ کیا ہے جس میں مسلح دہشت گرد نے اپنی بزدلانہ کارروائی کے اسباب وعلل بیان کئے تھے۔”ہمارے لئے اپنے ملک میں انتہا پسندی کے بیانہ کی موجودگی اور فروغ انتہائی پریشانی کی بات ہے۔“ متاثرہ خاندانوں کے تیارکردہ اعداد وشمار کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے نمازیوں کی عمریں 3 سے 77 برس تھیں۔ حکومت نے سرکاری طور پر شہدا کی شناخت کا اعلان نہیں کیا۔ اس فہرست میں 44 مرد، چار خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ کیوی وزیر اعظم نے بتایا کہ کہ فہرست غیر سرکاری ہے، شہدا کی شناخت کے بعد ہی ہم سرکاری فہرست جاری کریں گے۔ ہندوستھان سماچار
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image