Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, मार्च 23, 2019 | समय 13:45 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

نیوزی لینڈ حملہ آور کی حمایت کرنے والا شخص گرفتار

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:52PM
نیوزی لینڈ حملہ آور کی حمایت کرنے والا شخص گرفتار
لندن ،17مارچ (ہ س )۔ برطانیہ میں سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ حملہ آور کی حمایت کرنے والا 24 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اولڈہیم سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ حملہ آور کی حمایت میں پوسٹ ڈالی تھی۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت مشکل وقت ہے، نیوزی لینڈ اور دنیا بھر میں لوگ صدمے کا شکار ہیں، اس وقت میں ہم ایک برادری کی طرح سب ساتھ کھڑے ہیں، کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا ہم اس کے خلاف فوری کارروائی کریں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے میں 50 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ہندوستھان سماچار
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image