Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, मार्च 21, 2019 | समय 04:43 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

اتر پردیش سے میرا پرانا ناطہ: پرینکا گاندھی

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:28PM
اتر پردیش سے میرا پرانا ناطہ: پرینکا گاندھی
نئی دہلی، 17 مارچ (ہ س)۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کا اتر پردیش سے پرانا ناطہ ہے۔ وہ یہاں کے عوام کے خیالات کو جاننے اور سمجھنے کے لئے یہاں کے لوگوں سے حقیقی بات چت کریں گی۔ اس مہم کے دوران وہ سڑک، پانی کے راستے اور پیدل سفر کرکے لوگوں کے خیالات کو جانیں گی۔ پرینکا نے اتوار کو اتر پردیش کے چار روزہ یوپی دورے پر نکلنے سے پہلے یہاں ایک خط جاری کرکے کہا کہ ان کا اتر پردیش سے پرانا ناطہ ہے۔ اس خط میں انہوں نے اتر پردیش کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوپی کی زمین سے روحانی طور پر وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں کے لوگوں کے مسائل کو سمجھنے کے لئے ان سے حقیقی بات چیت کریں گی۔ یہاں کے عوام سے جڑنے کے لیے وہ آبی راستوں، بس، ٹرین، پیدل سفراور سبھی طرحکے ذرائع سے لوگوں سے رابطہ کریں گی۔ پرینکا نے کہا کہ گنگا سچائی اور مساوات کی علامت ہے اور ہماری گنگا- جمنی تہذیب کی علامت ہے۔ وہ کسی سے امتیازی سلوک نہیں کرتی۔ گنگاجی اترپردیش کا سہارا ہیں اور وہ گنگاجی کا سہارا لے کر بھی لوگوں کے درمیان پہنچیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی اپنی انتخابی مہم کا آغاز گاندھی خاندان کے آبائی شہر پریاگراج یعنی الہ آباد سے کریں گی۔ 18 مارچ سے 20 مارچ تک وہ پریاگراج سے وارانسی کے درمیان گنگا دریا میں آبی راستے سے سفر کریں گی اور اس دوران وہ لوگوں سے ملیں گی۔ ہندوستھان سماچار#اے صدیقی
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image