Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, मार्च 21, 2019 | समय 21:23 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

ارون جیٹلی نے وزیر اعظم مود ی کے خلاف تبصرے پر کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:28PM
ارون جیٹلی نے وزیر اعظم مود ی کے خلاف تبصرے پر کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا
نئی دہلی، 17 مارچ (ہ س)۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کیجانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تبصروں پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اتوار کو کہا کہ عوام انتخابات میں اس کا کرارا جواب دیں گے۔ مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کانگریس کا تبصرہ جس قدر بھداہوگا،انہیں اتنا ہی بڑامینڈیٹ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے پاس مرکزی حکومت کے خلاف کوئی حقیقی موضوع نہیں ہے، ایسے میں وہ فرضی مسئلے تلاش کررہی ہے۔ وزیر خزانہ جیٹلی کا یہ تبصرہ کانگریس رہنماوں کی جانبسے مودی کے خلافنئی مہم’میں بھی چوکیدار ہوں‘کو لے کر ہے۔ وزیر اعظم نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے لوگوں سے اس جڑنے کی اپیل کی تھی۔ اس پر کانگریس صدر راہل گاندھی نے فوری طور مذاق اڑاتے ہوئے ان کے ’دفاعی‘نوعیت کے ٹویٹ کی وجہ کے بارے میں پوچھا تھا۔ ہندوستھان سماچار#اے صدیقی
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image