Hindusthan Samachar
Banner 2 बुधवार, मार्च 20, 2019 | समय 07:36 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

سشما سوراج مالدیپ کے دو روزہ دورے پر روانہ

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 17 2019 1:29PM
سشما سوراج مالدیپ کے دو روزہ دورے پر روانہ
نئی دہلی، 17 مارچ (ہ س)۔ وزیر خارجہ سشما سوراج اتوار کو مالدیپ کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئیں۔دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوطی فراہم کرنا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات میں ہو رہے سدھار کو مزید مضبوطی فراہم کرنا ہے۔ مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کی دعوت پر وزیر خارجہ سشما سوراج آج دو روزہ دورے پر مالدیپ کے لئے روانہ ہو گئیں۔وہ مصروف شیڈول کے درمیان مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح اور دیگر اہم معززین سے بھی ملاقات کریں گی۔ سشما سوراج کے ساتھ سیکرٹری خارجہوجے گوکھلے سمیت ایک اعلی سطحی سرکاری وفد بھی گیا ہے۔ وزیر خارجہ وہاں پارلیمنٹ کے اسپیکر قاسم ابراہیم اور وزیر خارجہ عبداللہ شاہد سے بھی ملیں گی۔ ہندوستھان سماچار#اے صدیقی
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image