Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, मार्च 23, 2019 | समय 14:35 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

شوپیاں: نامعلوم بندوق برداروں نے خاتون ایس پی او کو گولی مار کر کیا ہلاک

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 16 2019 9:11PM
شوپیاں: نامعلوم بندوق برداروں نے خاتون ایس پی او کو گولی مار کر کیا ہلاک
سری نگر،16مارچ ( ہ س)۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہفتہ کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک خاتون اسپیشل پولس ا?فیسر (ایس پی او) کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے وہیل گاو¿ں میں ہفتہ کے روز نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک خاتون ایس پی او پر اس کے گھر میں ہی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون ایس پی او کو فوری طور نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لانے کے باعث دم توڑ بیٹھی تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ موقعہ پر ہی ازجان ہوئی تھی۔مہلوک خاتون ایس پی او کی شناخت خوشبو جان بنت منظوراحمد ساکن وہیل شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فوج جائے واردات تک پہنچ گئی ہے اور پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔دریں اثنا ایک پولس آفیسر نے کہا کہ شوپیاں کے وہیل گاو¿ں میں ہفتہ کے روز دن کے قریب ڈھائی بجے مشتبہ ملی ٹنٹوں نے خوشبو جان نامی ایک خاتون ایس پی او پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ خوشبو کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ بیٹھی۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image