Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, मार्च 21, 2019 | समय 06:06 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

پی ایم مودی کی ’میں بھی چوکیدار‘ مہم پر راہل گاندھی کا شدید حملہ

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 16 2019 9:11PM
پی ایم مودی کی ’میں بھی چوکیدار‘ مہم پر راہل گاندھی کا شدید حملہ
نئی دہلی،16مارچ ( ہ س)۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک ٹوئٹ پر آج انہیں گھیرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ انہیں جرم کا احساس ہو رہا ہے۔راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، ”مسٹر مودی آپ کا ٹوئٹ دفاعی ہے۔ کیا آج آپ کو تھوڑا بھی احساس جرم ہو رہا ہے؟ “ کانگریس صدر نے اپنے ٹوئٹس کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں مودی کے ساتھ کئی اہم کاروباریوں اور بینک سے قرض لیکر ملک چھوڑنے والے لوگوں کی تصویر لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ مودی کے ٹوئٹس ’میں بھی چوکیدار‘ جملہ بھی دکھایا گیا ہے۔ اس سے پہلے کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ پر کہا، ”10 لاکھ کے سوٹ پہن کر ٹھاٹ باٹ‘ کرنے والا، بینک بھگوڑوں مودی-میہول-مالیہ کا ساتھ نبھانے والا، سرکاری خزانہ سے اپنی تشہیر پر 5،200 کروڑ روپے لٹانے والا، عوام کے پیسے سے 84 غیر ملکی دوروں میں سیر سپاٹے پر 2،010 کروڑ روپے اڑانے والا، رافیل میں 30،000 کروڑ روپے کی چوری کرانے والا ایک ہی چوکیدار چور ہے“۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کے ”چوکیدار چور ہے“ کے نعرے کے جواب میں کہا ہے کہ بدعنوانی، گندگی اور سماجی برائیوں سے لڑنے والا ہر شخص چوکیدار ہے۔ مودی نے ٹوئٹ کیا، ”آپ کا چوکیدار مضبوطی سے کھڑا ہے اور ملک کی خدمت کر رہا ہے لیکن، میں اکیلے نہیں ہوں۔ ہر شخص جو بدعنوانی، گندگی اور سماجی برائیوں سے لڑ رہا ہے، چوکیدار ہے۔ ہندوستان کی ترقی کے لئے محنت کرنے والا ہر شخص چوکیدار ہے۔ ہر ہندوستانی آج کہہ رہا ہے- میں بھی چوکیدار “۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image