Hindusthan Samachar
Banner 2 गुरुवार, मार्च 21, 2019 | समय 05:43 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

وائی ایس آر کانگریس لیڈر وویکانند ریڈی کی آخر ی رسوم ادا

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 16 2019 8:58PM
وائی ایس آر کانگریس لیڈر وویکانند ریڈی کی آخر ی رسوم ادا
کڈپا (آندھرا پردیش)، 16 مارچ (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے سابق وزیر وائی ایس آر وویکانند ریڈی کا ہفتہ کو پلویندلا واقع وائی ایس راجہ ریڈی گھاٹ پر آخری رسومات ادا کی گئی۔ جمعہ کی رات نامعلوم حملہ آوروں نے ان کا قتل کر دیا تھا۔ہفتہ کو ریڈی کے آخری رسوم کے دوران ارد گرد کے دیہات کے لوگوں کے علاوہ ان کے انتخابی حلقے پلویندلا اور کڈپا پارلیمانی حلقہ کے کارکن امڈ پڑے۔وویکانند ریڈی کی جسد خاکی کو ان کے والد راجہ ریڈی کے قریب دفن کیا گیا۔ اس سے پہلے پادری نے دعا کی اور خاندان کے رکن، دوست اور حامیوں نے اپنے لیڈر کو خراج عقیدت پیش ۔آخری رسوم کے وقت وائی ایس جگن موہن ریڈی سمیت ان کے خاندان کے دیگر رکن موجود رہے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image