Hindusthan Samachar
Banner 2 शनिवार, मार्च 23, 2019 | समय 13:44 Hrs(IST) Sonali Sonali Sonali Singh Bisht

تیجسوی نے اتحادیوں پربولاحملہ، کہا آئین اور ملک پر غیر معمولی بحران

By HindusthanSamachar | Publish Date: Mar 16 2019 8:58PM
تیجسوی نے اتحادیوں پربولاحملہ، کہا آئین اور ملک پر غیر معمولی بحران
پٹنہ، 16 مارچ (ہ س)۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے ہفتہ کو مسلسل تین ٹویٹ کرتے ہوئے اتحادیوں اور وزیر اعلیٰ پر حملہ بولا ہے۔تیجسوی نے لکھا ہے آئین اور ملک پر غیر معمولی بحران ہے۔ اگر اس مرتبہ اپوزیشن سے کوئی ہلکی سی چوک ہوئی تو پھر ملک میں عام انتخابات ہوں گے یا نہیں، کوئی نہیں جانتا؟ اگر اپنی چند نشستیں بڑھانے اور ساتھیوں کی تعداد میں کمی کے لئے غرور نہیں چھوڑا تو آئین پر یقین رکھنے والے انصاف پسند شہری معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بی جے سے آئین اورریزرویشن بچانے کے لئے 2015 کے انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی ہوتے ہوئے بھی ہم نے نتیش جی کو وزیر اعلیٰ بنایا۔ یہاں تک کہ اسمبلی اسپیکر کا عہدہ بھی انہی کو دیا لیکن دغابازاور موقع پرست کرسی وادی وزیراعلیٰ نے سرجن گھوٹالہ سے بچنے کے لئے مینڈیٹ کا ہی چیرہرن کر دیا۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں تیجسوی نے لالو پرساد یادو کے بیان کو دہراتے ہوئے لکھا ہے سال 2014 میں لالو پرساد یادو نے کہا تھا کہ یہ الیکشن فیصلہ کرے گا کہ ملک ٹوٹ جائے گا یا رہے گا۔ فسادی طاقتیں اس ملک اور آئین کو بکھیر دیں گی۔ ان کا بیان ایک حد تک درست ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں آئین اور آئینی اداروں کے ساتھ آمروں نے کیا کیا کھلواڑ کیا، یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ہندوستھان سماچار#محمد خان
लोकप्रिय खबरें
फोटो और वीडियो गैलरी
image